سیٹی بجنے والی ہے، اِن کا وقت ختم، گیٹ نمبر4الٹابھی کھلتاہے: شیخ رشید

307
Gate No. 4 will also open upside down

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا وقت ختم ہوگیا، گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت ارکان پارلیمنٹ کی بولیاں لگ رہی ہیں اور بکنے اور خریدنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کے معاملے پر کلیم اللہ اور سمیع اللہ والا مقابلہ چل رہا ہے۔ سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کو سلیوٹ کرتا ہوں ، انہوں نے اپنی عزت بڑھائی ہے۔

انہوں نےکہا کہ سیٹی بجنے والی ہے، موجودہ حکمرانوں کا وقت ختم ہوگیاہے، گیٹ نمبر چار الٹا بھی کھلتا ہے اور کھیل شروع ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا چالان مل گیا ہے، وہ ہرفیصلے کے لیے تیار ہیں۔