سندھ اور کے پی  میں مزید پولیو کیسز رپورٹ:مجموعی تعداد 39 ہوگئی

95
child is paralyzed

کراچی:سندھ اور پختونخوا میں پولیو کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 39 ہو گئی۔

قومی ادارہ صحت اور پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی۔

نئے کیسز میرپور خاس اور سانگھڑ میں درج کیے گئے ہیں، جن سے  متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹائپ ون وائلڈ پویو وائرس کے شکار ہیں۔ اس قسم کو پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم تصور کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے بھی پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس میں 30 ماہ کی بچی پولیو کی وجہ سے معذوری کا شکار ہو گئی۔ اس کے بعد رواں برس کے پی کے میں  نئے پولیو متاثرین کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔