پی آئی اے: 10 ملین پاؤنڈ ہرجانہ ادائیگی کے حکم سے متعلق خبروں کی تردید

85
Award named after PIA

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے  10 ملین پاؤنڈ ہرجانہ ادائیگی کے حکم سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے اداروں نے جھوٹی خبر نشر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ بعض شعبوں میں برطانوی عدالت کی طرف سے برطرف ملازمین کے کیس میں پی آئی اے کو10 ملین پاؤنڈ ہرجانہ ادائیگی کے حکم کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان نے کہاکہ مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر سے جاری ہے اور یہ مقدمہ فیصلہ کی سطح تک نہیں پہنچا تاہم دونوں فریقین کے وکلاء کورٹ سے باہر معاملے کے تصفیے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔