علی گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے نزدیک ایف سی قافلے پر دھماکا

107

ڈیرہ اسماعیل خان:خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے نزدیک ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک روڈ پر ہتھالہ کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کا قافلہ گزر رہا تھا کہ آئی ای ڈی کا دھماکا ہوگیا۔

یہ واقعہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس امین ہاؤس کے قریب پیش آیا، جس میں ایف سی کے 2 اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے ایک ایف سی اہل کار کی  حالت نازک ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔