جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

94
remand

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہفتے کے روز ہوگی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 79 دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سماعت 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی جب کہ شیخ رشید ،شبلی فراز ، عمر ایوب سمیت 79 ملزمان خلاف سماعت کچہری عدالت ہوگی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے الگ کر دیا گیا تھا اور اس کیس کو تیزی کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پراسیکیوٹر حسیب سلطان کے مطابق آج تمام ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہوگی، جب کہ سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں گواہان شہادت کے لیے تیار ہیں۔