عمران خان مشکل وقت میں فضل الرحمن کا ساتھ ملنے کیلیے پُرامید؛ بیرسٹر گوہر

134
make judges controversial

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہر مشکل وقت میں مولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ ملنے کے لیے پرامید ہیں۔

کے پی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے صرف 45 منٹ کی ملاقات ہوئی۔ ان کے سیل میں 5 دن سے بجلی بند ہے، انہیں تنہائی میں رکھنا، چھوٹے سیل میں رکھنا انسانی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہیں وہ سہولتیں دی جائیں جو قانوناً ان کا حق ہے، دو ہفتے سے انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت نہیں حالیہ آئینی ترامیم کی پیش رفت سے وہ لاعلم تھے ہم نے انہیں آگاہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ہم نے اپنی اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان پیش رفت سے آگاہ کیا، عمران خان نے اس بات چیت کو مثبت انداز میں لیا اور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مولانا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر سختی (مشکل وقت) میں ہمارے ساتھ عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے دو سینٹرز بھی اٹھا رکھے ہیں انہیں ہمارے حوالے کیا جائے، اگر ترامیم کیلئے لوگوں کو توڑیں گے تو وہ درست نہیں ہوگا، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہوئی حکومت کوشش کررہی ہے کہ اتفاق رائے پیدا کرے مگر جو طریقہ کار اپنایا جارہا ہے وہ غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پیکج پر سرسری سا ذکر ہوا ہے، عمران خان اس پر مزید بات چیت چاہتے ہیں۔