پاکستان میں کوئی بچی لاوارث نہیں، عظمیٰ بخاری

170

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں کوئی بچی لاوارث نہیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر کے معصوم بچیوں کی زندگیاں خراب کرنے کی مکروہ کوشش کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے میری حیثیت جتلانے والے پہلے اپنی اوقات تو دیکھیں۔ تحریکِ فساد والے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔ کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائیں، ہم پوری معاونت کریں گے۔ جو صحافی کچھ بھی غلط کریگا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ یوٹیوبرز نے اپنی جھوٹی اور من گھڑت مہم میں مریم نواز کا نام استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معصوم بچیوں کی زندگی خراب کرنے کی سازش کی گئی۔ایک بچی کے نام پر تین بچیوں کی تصاویر لگائی گئیں۔ جو بچی احتجاج میں بے ہوش ہوگئی تھی اس کی بھی ویڈیو لگائی گئی۔