جیکب آباد،پولیس سودخوروں کی فہرست جاری نہ کرسکی

41

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس سود خوروں کی اعلان کے باوجود تصاویر کے ساتھ فہرست جاری نہ کرسکی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سود خوروں کی زیادتیوں سے شہری سخت پریشان ہیں سود کی رقم کی وصولی کے لئے سود خور شہریوں کو ہراسان کرنے سمیت دہمکارہے ہیںاو رمتعد د کو دوکانوں اور راستوں سے اٹھاکر لے جاتے ہیںاور چند گھنٹے اپنی بیٹھکوں پر تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیتے ہیںیہ سلسلہ سالوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے ایک لیکچرا رنے سود خوروں کی جانے سے گھر پر حملے اور کالج میں روز برروز کی تذلیل سے تنگ آکر گھر میں پھند لگا کر خودکشی کرلی تھی جبکہ بلدیہ ملازم نے بھی زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نہ ہی لیکچرارکے قتل کیس میں نامز دملزمان کو گرفتار کر سکی ہیں نہ ہی اعلان کے باوجود شہریوں کو تنگ کرنے ان کی املاک پر قبضہ کرنے والے بااثر سود خوروں کی تصاویر کے ساتھ فہرست جاری کی ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ سود خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سود خوروں کی تصاویر کے ساتھ جلد فہرست جاری کی جائے کیونکہ تاخیر سے شہریوں میںتحفظات پائے جاتے ہیں۔