ضلع کشمور کندھکوٹ کے حالات خراب ہیں،اشرف علی گولو

31
کندھکوٹ،اشرف علی گولو پریس کانفرنس کررہے ہیں

 

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں گولا برادری کی جانب سے اشرف علی گولو کو اپنی برادری کی مقدم کی پگڑی پہنائی گئی جس میں سردار محمد صلاح گولو اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے قریب گاؤں نبی بخش گولو میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اشرف علی گولو کو اپنی برادری کی مقدم کی پگڑی پہنائی گئی جس میں سردار محمد صلاح خان گولو، سردار زادہ محسن خان گولو اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اشرف علی کو اپنی برادری سمیت دیگر برادری کے دیگر معززین نے پگڑی کی رسم ادا کی اور پیسوں کے ہار پہنائے گئے۔ سردار محمد صلاح گولو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اشرف علی گولو کو برادری کی مقدم کی پگڑی پہنائی گئی ہے. اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اپنی برادری کے لوگوں کی پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم امن پرست لوگ ہیں اور ہماری برادری بھی امن پرست ہے،اس ضلعے کے حالات خراب کیے گئے ہیں اور ہماری برادری کے بھی تین لوگ اغوا کیے گئے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ضلعی کشمور کندھکوٹ کے حالات تمام خراب ہو گئے ہیں۔اغوا برائے تاوان لوٹ مار ڈکیتی اور بھتا خوری روز کے معمول بن چکے ہیں، اگر حکومت چاہے تو امن امان بہتر ہو سکتا ہے کیونکہ حکومت سے زیادہ کوئی بھی طاقتور نہیں ہے۔