محرابپور،صحافی محمد نعمان پرجھوٹا مقدمہ ختم نہیں ہوسکا

24

محراب پور(جسارت نیوز) صحافی محمد نعمان عرف مانی مغل پر جھوٹا مقدمہ ختم نہیں ہوا، ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز کی مزید صحافیوں کومقدمات کی دھمکیاں، ایس ایس پی سنیگار ملک خاموش ،محراب پور کی صحافتی تنظیموں کا اجلاس محمد سلیم مغل اور منور احمد ملک کی زیر صدرات ہوا ،جس میں نیشنل پریس کلب محراب پور کے صدر نوجوان صحافی نعمان عرف مانی مغل پر جھوٹے مقدمہ نمبر 313 سال 2024ء کو ختم نہ کرنے اورمحمد کاشف کمبوہ سمیت دیگر صحافیوں کو جھوٹے مقدمات کی پولیس دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔صحافیوں قمر منیرآرائیں، محمد علی ملک، محمود حسین نیئرنے کہا کہ ایس ایچ او محراب پور راجا نوید سرفرازانتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے مانی مغل کے بعد دیگر صحافیوں کو دھمکیاں اسی سلسلے کی کڑی ہے ایس ایس پی نوشہر وفیروزسینگار علی ملک کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن تدارک نہیں ہوا جس پر اتوار سے احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل سندھ پولیس شہید بینظیر آباد ڈویژن پرویز چانڈیو سے مقامی صحافیوں کے ساتھ مل کر ملاقات میں مقدمے کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔