تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا نے قادیانیوں کو دعوت اسلام ڈے منایا

41

ٹنڈوآدم(پ ر)تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی اپیل پرجمعہ کوملک بھرمیں قادیانیوں کودعوت اسلام ڈے منایاگیا،جس کے تحت اسلاآباد، لاہور،فیصل آباد،ملتان،رحیم یارخان، پنو عاقل، سکھر، لاڑکانہ ، بلوچستان، پشاور، حیدرآباد ، جامشورو ، کوٹری کراچی سمیت ملک بھرکی مساجدمیں مفتی محمدطاہر مکی، صاحبزادہ محفوظ الرحمن شمس، حافظ عبدالرحمن الحذیفی،مفتی عبدالستارڈوگر،حافظ میر اسامہ سموں،ڈاکٹرشمشادسہتو،مولاناپیر حبیب الرحمن السعید،قاری محمدعارف شیخ،مولانا عبدالواحد سواتی،قاضی شکیل الرمان بابراور دیگرعلما خطبا نے کہاہے کہ قادیانیوں سے ہماراکوئی ذاتی جھگڑانہیں ہم آج بھی انہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں اوردیتے رہیں گے قادیانیوں کے ساتھ ہمارااختلاف اسلام ختم نبوت پر ہے مسلمان ختم نبوت پرڈاکہ زنی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔مفتی طاہرمکی نے کہاکہ یہ کبھی نہیں ہوسکاکہ قادیانی مرزاقادیانی کونبی مان کر ہماری طرف سے کسی رعایت کی امیدرکھیں اس لیے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے اس بات کو 1993ء کے اپنے تاریخ ساز فیصلے میں تسلیم کیاہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے مگررسول اللہﷺ کی توہین اس کے بس میں ہی نہیں۔ علما کرام نے کہاہم کھلے دل سے قادیانیوں کوآج بھی اسلام کی دعوت دیتے ہیں وہ مرزاقادیانی پرلعنت بھیج کررحمت اللعالمین کے دائرہ رحمت میں آجائیں ہم گلے لگانے کوتیارہیں۔دریں اثنا علما کرام نے فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ایٹمی حکمران آپس میں دست وگریبان ہیں اورہمارابیت المقدس یہودیوں کے ہاتھ میں جارہاہے۔علما وخطبا نے جمعہ کے اجتماعات میں حماس سربراہ یحییٰ سنوارکی شہادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی قراردیاہے،پاکستان سے اپیل کی ہی کہ فلسطینیوں کی مدد پاک فوج کوبھیج کرکی جائے بیانات کے ذریعے نہیں۔