اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے تعاون سے اسٹریٹ چلڈرن کیلیے کرکٹ میچ

43

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سی آئی ڈی پی نامی سماجی تنظیم، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے تعاون سے اسٹریٹ چلڈرن کے لیے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے کھیل کے جوہر دکھائے، سماجی تنظیم کی جانب سے بچوں کو گیند، بیٹ، کھانا دیا گیا اور جیتنے والے بچوں کو نقد انعام بھی دیے۔ اس موقع پر سماجی تنظیم سی آئی ڈی پی کے سی ای او عبدالستار، ایڈووکیٹ نیاز بھلائی، شکیل قائم خانی ایڈووکیٹ، غلام مصطفی سمیج و دیگر نے کہا کہ گلی محلوں میں گھومنے والے بچے بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، انہیں دھتکارنے کے بجائے انہیں شفقت دی جائے تو وہ بھی بہتر شہری بن سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں سی آئی ڈی پی اسٹریٹ چلڈرن بچوں کا اس طرح کا پروگرام کا انعقاد کرتی رہتی ہے تاکہ بچے کھیل کود سے لطف اندوز ہوسکیں اور کچھ دیر کے لیے اپنے غم بھلاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میچز سے بچوں میں خوشی ظاہر کرتی ہے، بعد ازاں کرکٹ میچ جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔