پڈعیدن: تیز رفتار کار اور وین نے بچی سمیت 2 افراد کچل دیے

90

پڈعیدن (جسارت نیوز) قومی شاہراہ پر بھریا سٹی کے قریب تیز کار نے روڈ کے کنارے کھڑی 6 سالہ معصوم بچی صدوری ولد رحمان بھٹی کو کچل کر ہلاک کردیا جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ دوسرے واقعے میں بھریاسٹی بائی پاس کے قریب تیز رفتار بے قابو کار نے آگے جانے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر گائوں علی نواز سولنگی کے رہائشی نوجوان مشتاق سولنگی کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو اسپتال پہنچایا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔