حیدرآباد ،سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا سانحہ لاہور کیخلاف احتجاج

101

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ش ب) ضلع حیدرآباد کی جانب سے پنجاب کے کالج میں گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور تشدد کے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلعی صدر نوید چانڈیو اور جنرل سیکرٹری علی عباسی کی قیادت میں پریس کلب پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ اب ہماری بیٹیاں کہیں بھی محفوظ نہیں، اسکول، کالج اور یونیورسٹی سطح پر سازش کے تحت طالبات کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خوف وہراس کی فضاء پیدا کر کے ان کی تعلیم متاثر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ لڑکیوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ وہ بغیر خوف تعلیم حاصل کر سکیں اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے وحشی درندوں کے خلاف سخت سے سخت قانون بنا کر انہیں سزائیں دی جائیں تاکہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔