کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں مزید 48 گھنٹے کے لیے دفعہ144 کا نفاذ کیا گیا ہے اور یہ پابندی18 اور 19 اکتوبر تک عاید ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا کہ شہر قائد میں5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ دفعہ144 کے تحت جلسے اور ریلیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کراچی میں اس سے قبل 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ144 نافذ کی گئی تھی اور 13 اکتوبر کو شہر میں ہونے والے احتجاج اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا تھا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتاریاں کی گئیں۔