چیف جسٹس فائز ریٹائرمنٹ کے آخری دن تک کیسز کی سماعت کرینگے

23

 

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ کے آخری دن تک کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس اپنی 65سالہ آئینی مدت مکمل کرنے پر 25اکتوبر2024ء کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی خصوصی بینچ 21اکتوبر بروزسومواردن ساڑھے 11بجے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان لاہور میں خاندانی مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے اوران کی جانب سے التواکی درخواست دائر کی گئی تھی۔