اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 17 ٹاسک فورسزکی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹاسک فورسز ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے قائم کی گئی جس میں حکومت، سیاسی جماعتوں اور سرکاری و نجی شعبہ کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔