پاکستانی اسپنرزنعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ریکارڈ برابر کردیا

61

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز نعمان علی نے 11اور ساجد خان نے 9وکٹیں حاصل کر کے ایک میچ میں 2 اسپنرز کی جانب سے 20وکٹیں لینے کا 52سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی 2 اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 20 وکٹیں حاصل کیں اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 7 واں موقع تھا جب 20 کھلاڑیوں کو 2بولرز نے آئوٹ کیا۔ نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 اور ساجد خان نے9 وکٹیں حاصل کیں پاکستان کی جانب سے 2 بولرز کا ایک میچ میں تمام 20 وکٹیں لینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ملتان ٹیسٹ سے قبل 2 پاکستانی بولرز کا ٹیسٹ میں تمام20وکٹیں لینے کا کارنامہ 52سال قبل ہوا تھا پاکستان نے 1956 میں کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی کو آئوٹ کیا تھا،فضل محمود نے میچ میں 13اور خان محمد نے 7وکٹیں حاصل کی تھیں پاکستان کے اسپنرز نے تیسری مرتبہ ایک میچ کی تمام 20 وکٹیں لی ہیں،اس سے قبل 1987میں انگلینڈ کیخلاف توصیف احمد، عبدالقادر اور اقبال قاسم نے تمام 20 کھلاڑی آئوٹ کیے تھے۔