چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

64

ملتان (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔ امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔