شان مسعود بالآخر بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

30

ملتان (نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود بطور شکست کا جمود توڑنے میں بالآخر کامیاب ہوگئے۔ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کی، یہ ہوم گرائونڈ پر پاکستان کی 3 سال بعد پہلی فتح تھی۔اس میچ میں قومی ٹیم کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے بالترتیب 20 وکٹیں حاصل کیں اور ہوم گرائونڈ پر 1349دن کے طویل انتظار کے بعد پہلی فتح سمیٹی اس سے قبل شان مسعود مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں انکی کپتانی میں گرین شرٹس نے مسلسل 6 میچز ہارے جبکہ جس میں بنگلادیش کے خلاف ہوم گرائونڈ پر کلین سوئپ بھی شامل تھا شان مسعود پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہو تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔اس سے قبل 1962 انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے جاوید برکی کو بطور کپتان ابتدائی 3 ناکامیوںکا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم انکی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ قومی ٹیم نے شان مسعود کی قیادت میں کھیلے گئے 7ویں میچ میں فتح سمیٹی ہے۔