دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 152رنز سے شکست دے دی

78
ملتان: دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ساجد علی مین آف دی میچ، نعمان علی بہترین بولر اورمحمد رضوان بہترین فیلڈر کا ایوارڈ وصول کررہے ہیں

ملتان /کراچی (سید وزیر علی قادری) نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہوگیا، پاکستان ٹیم کے ا سپنرز کی تباہ کن بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم 297 رنز ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی کپتان بین ا سٹوکس 37رنز بناسکے پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نعمان علی نے 8 جبکہ ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ساجد خان نے میچ کی پہلی اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، انہوں نے میچ میں 9کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا دونوں اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11اور ساجد خان نے 9وکٹیں حاصل کیں ساجد خان کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ملتان انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 2وکٹ کے نقصان پر 36رنز سے کیا لیکن پاکستانی اسپنر ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی انگلش کھلاڑی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی، 18 کے انفرادی ا سکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو بھی ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا۔نعمان علی نے 78 کے مجموعی اسکور پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا، نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے5ویں شکار بنے جو37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آئوٹ ہوئے۔برینڈن کرس ،جیک لیچ اور شعیب بشیر کو بھی نعمان علی نے آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 366رنز ا سکور کئے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75رنز کے خسارے کے ساتھ پہلی اننگز میں291رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کے ا سپنرز کی تباہ کن بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 144 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔مجموعی طور پر دونوں اننگز میں نعمان علی نے 11جبکہ ساجد خان نے 9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں اننگز میں میتھو پوٹس نے 3،برائیڈن کرس نے 5 ،جیک لیچ نے 7اور شعیب بشیر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔