سود سے پاک معاشی پالیسیاں بنائی جائیں‘سنی تحریک

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلیے سود سے پاک معاشی پالیسیاں بنائی جائیں،سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے حکومت، اعلیٰ عدلیہ کو شرعی عدالت کی طرح کردارادا کرنا ہوگا،ملک سے سودی نظام کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،سود پر قرضے لینا اور دینا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے،ملک کو ٹیکسز مافیاز کے حوالے کرکے غریبوں کا خون وپسینہ نچوڑا جارہا ہے،حکومت ہر طریقے سے غریب سے جینے کا حق چھینے پر گامزن نظر آرہی ہے،عوام کو مہنگائی کے دلدل سے نکالنے کی بجائے نت نئے ٹیکسز کی بوچھاڑ جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے،عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی سوچ لگتا ہے ختم ہوگئی ہے، غربت کو ختم کرنے کے بجائے غریب کو ختم کرنے پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں،عوام کو جمہوری وآئینی حقوق سے محروم کرنا حکومت بتائے کس زمرے میں آتا ہے،ملک میں آزاد کشمیر جیسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں،آزاد کشمیر کے عوام نے اپنی جدوجہد سے اپنے مطالبات منوائے پاکستان کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلیے اْٹھ کھڑے ہوں،پاکستان سنی تحریک غریبوں،کسانوں،مزدوروں اور تاجروں کے حقوق کیلیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،ن خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو غریبوں کو ریلیف اور مہنگائی کو ختم کرنا ہوگا،حکومت ایسے فیصلوں سے اجتناب کرئے جس سے غریبوں کو شدید معاشی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔