اینٹورپ(اسپورٹس ڈیسک)یونان کے نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور امریکا کے ٹینس سٹار مارکوس اینڈریس گیرون اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ برازیل کے ٹینس کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ اور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔بیلجیم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 26 سالہ سیکنڈ سیڈڈ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کے ٹینس کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ کو 6-7(5-7)، 6-4 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس سٹار مارکوس اینڈریس گیرون نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو ٹائی بریک پر 6-7(6-8) اور 6-7(4-7) سے شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔