گوادر کرکٹ اکیڈمی اور گٹھی ڈور کرکٹ اکیڈمی کے درمیان دوستانہ میچ

56

گوادر (اسپورٹس ڈیسک)گوادر کرکٹ اکیڈمی اور گٹھی ڈور کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 13 ٹیمؤں کے مابین انڈر 13کوھیٹہ ٹور کی تیاری کے سلسلے مقابلے کا انعقادتفصیلات کے مطابق گٹھی ڈور کرکٹ اکیڈمی گراونڈ میں گوادر کرکٹ اکیڈمی اور گٹھی ڈور کرکٹ اکیڈمی انڈر 13 ٹیموں کے مابین گراس روٹ کرکٹ کے فروغ اور گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر13کوھیٹہ ٹور کے تیاریوں کے سلسلے میں دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔۔گٹھی ڈور کرکٹ اکیڈمی کے کوچ محمد عامر نے گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 13کی ٹیم کا استقبال کیاگوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 13کے کپتان زوہیب بلوچ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوے مقررہ اورز میں 70 رنز بناہے۔۔گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 13 کے بیٹرز بلال عمران 14 ‘ پیر جان وارنر 8 ‘ ‘ کاشف 7 ‘ جہند واحد 7 ‘ بہار علی 5 اور مبین میرک 4 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بالنگ کے شعبے میں گٹھی ڈور کے حسنین نظر 2 ‘ علی رضا 1 ‘ مرزا 1 اور سلال نے 1 وکٹ حاصل کی جوابی اننگ میں گٹھی ڈور کرکٹ اکیڈمی انڈر 13کی ٹیم 50 رنز بنا کر اوٹ ہوگہی اسطرح یہ میچ گوادر کرکٹ اکیڈمی نے 20 رنز سے اپنے نام کیا۔گٹھی ڈور کرکٹ اکیڈمی کے بیٹرز داد محمد نے 8 ‘ معراج 6 ‘ دیان 5 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بالنگ میں گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بہار علی نے 4 ‘ حضیر 2 ‘ جہند واحد 2 ‘ زوھیب 1 وکٹ لیکر نمایاں رھے اس میچ کے مین اف دی میچ کا ایوارڈ بہار علی نے اپنے نام کیا۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کی گراس روٹ کرکٹ ڈیولپمنٹ کیلیے انتھک رضاکارانہ محنت ایک جامع اور پیشہ ورانہ طریقے سے جاری۔۔اس سلسلے میں گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 13 جلد کوہیٹہ کا دورہ کرے گا۔حاجی عبدالحمید رشید چیرمین گوادر کرکٹ اکیڈمی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گوادر میں بنیادی سطح سے ٹیلنٹ کو نکھار کر قومی لیول تک پہنچا دیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 نے اپنا کراچی کا کامیاب ٹور شاندار کارکردگی سے مکمل کیا جو کہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔