جوبائیڈن کی جرمن چانسلر، برطانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

77
فرانسیسی صدرعمانویل ماکروں، جرمن چانسلر اولاف شولس، امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرسربراہ اجلاس میں شریک ہیں

برلن ( انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن سرکاری دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دورئہ برلن کے دوران جوبائیڈن نے جرمن چانسلر اولاف شولس، برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین کے مغربی اتحادیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ روس کے حملے کے خلاف جنگ میں حمایت کے عزم کو برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ جرمنی امریکا کے بعد یوکرین کا دوسرا سب سے بڑا فوجی فراہم کرنے والا ملک ہے۔