جاپانی ماہرین کا خلاسے شمسی توانائی زمین پر منتقل کرنے کا تجربہ

43

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی ماہرین نے خلا میں شمسی توانائی پیدا کرنے اور اسے زمین تک منتقل کرنے کے منصوبے کا ابتدائی تجربہ کرلیا۔ منصوبے کے تحت خلا میں 36ہزار کلومیٹر کی بلندی پر جیو اسٹیشنری سولر پینل نصب کیے جائیں اور پیدا ہونے والی بجلی کو زمین پر منتقل کرنے کے لیے مائیکرو ویوز میں تبدیل کیا جائے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو 2045 سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ خلا میں شمسی توانائی کی پیداوار توانائی کے حصول کا ایک مستحکم ذریعہ بن سکتی ہے، کیونکہ موسم یا دن اور رات کی گردش اس عمل میں خلل نہیں ڈالے گی۔ اس ٹیکنالوجی پر امریکا، یورپی ممالک اور چین میں بھی تحقیق جاری ہے۔