کینسر کے مریض جسارت کے سینئر صحافی خالد مخدومی کے گھر چوری

52

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) روزنامہ جسارت کے سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے ممبر خالد مخدومی کے گھر چوری کی واردات ہوگئی۔ نامعلوم چور سینئر کے گھر کا صفایا کرکے قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا روشن باغ میں روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خالدمخدومی کے گھر پر چوری ہوگئی، چور کمروں سے تین قیمتی موبائل فون لے کر فرار ہوگیا ، گذشتہ روز کراچی پریس کلب کے ممبر اور کینسر کے مریض محمد ذیشان کے فلیٹ پر بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گھر کا سارا سامان لوٹ کر فرار ہوئے گئے۔جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کودی گئی، واقعہ کی درخواست پر پولیس تفتیش کر ر ہی ہے۔ دونوں علیل سینئر صحافیوں کے گھروں پر چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں پر پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔