بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستانی حکومت کے مالی بوجھ میں اضافہ کردیا، عالمی بینک

51

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک کاکہنا ہے کہ بجلی کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے وفاقی حکومت کے مالی بوجھ میں اضافہ کردیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق بجلی شعبے کی سبسڈیز کے باعث 5 سال میں حکومت کا مالی بوجھ 400 فیصد سے زایدبڑھ گیا ہے اور بجلی کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے پاکستان میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی تعدادمیں اضافہ کیا ہے۔ پروٹیکٹڈ بجلی کے وہ صارفین ہوتے ہیں جو مسلسل 6 ماہ تک ماہانہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ عالمی بینک کی دستاویز کے مطابق بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں اضافے سے وفاقی حکومت پر سبسڈی کابوجھ بڑھ گیا ہے، مالی سال 2024 میں تمام 94 فیصد گھریلو صارفین نے مختلف مراحل میں بجٹ اور کراس سبسڈی سے فائدہ اٹھایا۔