شہادت ہر مسلمان کا سب سے بڑا خواب ہے، افغان طالبان

70

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں طالبان حکومت نے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار صہیونی غاصبوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی راہ میں شہادت ہر مسلمان اور لڑنے والے مجاہد کا سب سے بڑا خواب ہے، ہم بہادر مجاہد بھائی یحییٰ سنوار کی شہادت پر اسلامی تنظیم حماس، تمام مجاہدین اور خاص طور پر فلسطین کے مظلوم اور مجاہد عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قابض اسرائیلیوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے مجاہدین قائدین کی شہادت سے دشمن کے خلاف جدوجہد کو کئی گنا زیادہ تقویت ملے گی۔افغان حکومت نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیاکہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کے مؤقف کی حمایت کریں، ان کے پیچھے کھڑے ہوں اور اس حوالے سے ذمے داری پوری کریں جو سب پر لاگو ہوتی ہے۔