وقفے وقفے سے چند  سیکنڈز چلنا صحت کیلیے سودمند

98

میلان:طبی ماہرین نے وقفے وقفے سے چند سیکنڈز کے چلنے پھرنے کو بھی صحت کے لیے سودمند قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق طبی ماہرین نے نئے تجربات اور تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ کم از کم 10 سیکنڈز کے لیے چلنا پھرنا بھی صحت کے لیے مثبت اثرات کا حامل ہے۔

تحقیق کاروں کے مطابق 10 سے لے کر 30 سیکنڈز تک چلنا پھرنا (یا چہل قدمی کرنا)مسلسل چلنے پھرنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے کیوں کہ قلیل دورانیے کے لیے چہل قدمی کرنے میں زیادہ توانائی استعمال ہونے کے ساتھ زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔

نئے نتائج کے لیے  ماہرین نے تحقیق میں شامل کیے گئے افراد کے معمولات اور مختلف دورانیے پر مبنی چہل قدمی کا جائزے لیا، جس سے پتا چلا کہ زیادہ فاصلے طے کرنے کے لیے زیادہ دیر تک چلنا یا کم فاصلہ طے کرنے کے لیےچلنے میں فرق ہے اور کم فاصلہ طےکرتے ہوئے وقفے وقفے سے چہل قدمی کرنے  میں 60 فی صد تک توانائی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔