اسرائیل نے یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کی وڈیو وائرل کردی

130

تل ابیب:اسرائیل نے  فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ  یحییٰ سنوار کی شہادت کی وڈیووائرل کرنے کے بعد برآمد ہونے والے اسلحے کی تصاویر بھی شائع کیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ڈرون کی مدد سے بنائی گئی وائرل  وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید یحییٰ سنوارایک صوفے پر بیٹھیں ہیں کہ اچانک سے ڈرون کے حملے سے شہید ہوجاتےہیں۔

صیہونی فوجیوں نے شہید یحییٰ سنوار کے پاس سے برآمد اسلحے کی تصاویر وائر ل کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سربراہ کے پاس سے اسنائپر رائفل اور مشین گنیں برآمد ہوئیں ہیں۔

اسرائیل نے  یحییٰ سنوار کے پاس سے ملنے والے اسلحےکی تصاویر جاری کردیں

خیال رہے کہ حماس نے اسرائیلی حملے میں یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں،اسرائیل  بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔