امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے طلباء کو سنجیدگی سے سننے اور ان کے مسئلے حل کریں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کچھ علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،شہر میں بجلی کے مسئلے سے ہر شخص متاثر ہے، اب سوئی سدرن گیس کمپنی بھی اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شہر میں ٹینکر مافیا دندنا رہا ہے اور لوگوں کو کچل رہا ہے ،گیس کے بل میں 1 ہزار روپے فکسڈ چارجز لگا دیے گئے ہیں، اب ان چارجز کو گیزر کے چارجز کا نام دے کر 2 ہزار تک کا بل بنایا جا رہا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات ہٹانے کی بات کرتے ہیں، سڑک سے لے کر ایک ایک ہال، ایک ایک ٹھیلے والے سے بھتہ لیا جاتا ہے۔