کراچی میں ان ڈرائیو کے پٹ اسٹاپ ڈرائیور ٹریننگ اینڈ فیسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

94
Facilitation Center in Karachi

کراچی:  پاکستان کے معروف رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم، ان ڈرائیو کی جانب سے کراچی میں اپنے دوسرے پٹ اسٹاپ ڈرائیور ٹریننگ اینڈ فیسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس جدید ترین سہولت مرکز کا مقصد ان ڈرائیو پر موجود ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی، کسٹمر سروس اور گاڑیوں کی دیکھ بھال میں اہم تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ مسافروں کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد سواری کے تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مرکزبڑی تعداد میں ان ڈرائیو کے صارفین اور ڈرائیورز کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خاص طور پر کراچی میں قائم کیا گیا ۔ پٹ سٹاپ کے زریعے بین الاقوامی معیار کے تربیتی پروگرام بشمول روڈ سیفٹی پروٹوکول، طرزوعمل ، اور ریسکیو 1122 سے منسلک فرسٹ ایڈ جیسی اہم خدمات پیش کی جایئں گئں۔ یہ اقدام ان ڈرائیو کی جانب سے جاری ڈرائیورز کو عالمی حفاظتی معیارات پر پورا اترنے اور ان کی سروس صلاحیتوں کو بڑحانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

کراچی میں نئے پٹ اسٹاپ کے افتتاح کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہرئے ان ڈرائیو کی مینیجر، پبلک ریلیشنز سدرہ کرن نے کہا، ”اس سہلولت سے ڈرائیورز کوصرف ٹرینگ نہیں بلکہ بااختیار بنایا جائے گا تاکہ ہمارے صارفین بہترین اور محفوظ سفری تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ہم کراچی میں صارفین کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

یہ نیا مرکز ڈرائیورز کی معاونت، معمول کی جانچ، ٹصدیقی عمل، اور ڈرائیوروں کو مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار رہنے میں مدد فراہم کرنے کی ان ڈرائیو کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے

اس موقع پر ان ڈرائیو کے ڈی اے مینیجر، علی حسن کا کہنا تھا، کراچی ان ڈرائیو کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے، اور یہ پٹ اسٹاپ ہماری حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ ڈرائیوروں کو وہ تربیت اور مدد حاصل ہو جس کی انہیں ضرورت ہے۔ ڈرائیورز کی ترقی پر مسلسل خسوصی توجہ کے ساتھ ہم صارفین کے اعلی سفری تجربات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں پہلے سہولت مرکز کی کامیابی کے بعد پاکستان میں ان ڈرائیو کی یہ دوسری پٹ اسٹاپ ہے۔ ان مراکز کے علاوہ، ان ڈرائیو کی جانب سے پاکستان بھر میں بہت سے ڈرائیور سہولت مراکزاپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کراچی میں صارفین کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی، تربیت، اور معاونت کی ایک ساتھ فراہمی کے زریعےان ڈرائیو اپنے ڈرائیورز اور مسافروں دونوں کے لیے سفری تجربے بہترین بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے