تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

77
undergo polygraph, voice matching test

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی کے وفد کو آج ہفتے کی صبح آٹھ بجے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی 5 رکنی ٹیم آج ہفتے کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، جس میں بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا شامل ہوں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ اس اہم ملاقات کے لیے حکومت سے درخواست کی گئی تھی، صبح ہم جائیں گے اور خان صاحب جو کہیں گے ہم وہی کریں گے۔