یحییٰ سنوار کی شہادت:اسرائیل پہلے سے زیادہ حملوں کیلیے تیار رہے، حزب اللہ

100

بیروت: حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعدحزب اللہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل پہلے سے زیادہ حملوں کے لیے تیار رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل کو متنبہ کیا گیا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد جنگ اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اب اسرائیل پر حملے پہلے سے زیادہ تیز اور تیر بہ ہدف ہوں گے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کو نئے مرحلے میں داخل کیا جا رہا ہے۔ اب زیادہ طاقتور اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ کریں گے۔نئے حملوں میں جدید ترین گائیڈڈ میزائلوں اور خود کش ڈرون طیاروں سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بناکر اسے برباد کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت نے تنظیم کو مزید طاقت فراہم کی ہے، ہم ازسر نو منظم ہوکر اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے۔