حماس نے یحیی السنوار کے شہید ہونے کی تصدیق کردی

126

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرئیلی حملے میں اپنے نئے سربراہ یحیی السنوار کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ 

ٖغیر مللکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ یحیی السنوار کو رفاہ میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا ہے، یحیی سنوار کی شہادت کی تصدیق اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے کی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی رفاہ کے علاقے تل سلطان میں یحیی سنوار سے جھڑپ ہوئی، وہ فوجی لباس میں تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہا تھا کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی موت کے بعد جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، سنوار کی موت حماس کے زوال میں اہم سنگ میل ہے۔