سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ

102

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3000 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 280900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافے سے 240826 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 30 ڈالر سے بڑھ کر 2712 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔