اسلام آباد: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کامجوزہ مسودہ منظور کر لیا ہےجسے کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا
آئینی ترمیم کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج خورشید شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے رکن عامر ڈوگر، جے یو آئی ایف کی رکن شاہدہ اختر علی، ن لیگ سے عرفان صدیقی، ایم کیو ایم سے امین الحق، پی پی سے راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان، رانا تنویر، سینیٹر انوشہ رحمان، چوہدری سالک حسین، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، کابینہ کی منظوری ہوئی تو مسودہ پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے 8 ججز کی ایک اور وضاحت کے بارے میں علم میں نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے سے 11 صفحات پر مشتمل مسودہ کو حتمی شکل دیدی گئی، آئینی ترمیم کو 26 ویں ترمیمی ایکٹ 2024ء کا نام دیا گیا ہے۔
آئینی مسودے میں 9A کا اضافہ کیا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 38 اور آئین کے آرٹیکل 48 اور آئین کے آرٹیکل 81 میں ترمیم کی گئی ہیں۔