علاقائی روابط سے متعلق پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عطا تارڑ

50

اسلام آباد (آن لائن) وزیراطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علاقائی روابط کے حوالے سے پاکستان بہت اہمیت کاحامل ملک ہے، موجودہ حکومت نے اپنی بہترکاوشوں سے عالمی تنہائی کاخاتمہ کیا۔ ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے
خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی ہے اور دنیانے علاقائی ترقی میں پاکستان کے کردارکوسراہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریڈٹیپ سے ریڈکارپٹ کے سفرکے لیے حکومت نے بہت محنت کی۔ انہوں نے کہاکہ شنگھائی 5سے شروع ہونیوالاگروپ ایس او سی تک کابہترین فورم بنا۔ علاقے میں امن واستحکام سے تجارت کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی انسداددہشتگردی گروپ کے حکام بھی ایس سی اومیں موجود تھے۔