تعلیم، صحت اور انصاف کی عدم دستیابی کا نتیجہ غربت ہے، مریم نواز

77

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ غربت محض ایک اقتصادی مسئلہ نہیں بلکہ تعلیم، صحت، اور انصاف کی عدم دستیابی کا نتیجہ ہے۔ مریم نواز شریف نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ غریب بے گھر افراد کے لیے، اپنی چھت، اپنا گھر، پروگرام لانچ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے 400 ارب کا تاریخی کسان پیکیج بھی شروع کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ غربت کے خاتمے کی جہدوجہد میں کامیابی مشترکہ ذمے داری نبھانے سے مشروط ہے۔