مولانا فضل الرحمن کی ملکی تعمیر و تر قی کیلیے کاوشیں قابل دید ہیں، عبدالحمید عباسی

23

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام (ف) کی جانب سے میر پور خاص میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے پی ایس 45 کے ٹکٹ ہولڈر اور سٹی صدر میرپور خاص عبدالحمید عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مفتی مدینہ مسجد حفیظ الر حمن کے پاس پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی، عبدالحمید عباسی کے ہمراہ کر شملا طارق، نوشابہ ناز، زاہد قائم خانی، نواب قریشی اور عرفان عباسی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہو لڈر اور سٹی صدر میر پور خاص عبدالحمید عباسی نے کہا کہ جمہوریت کا حسن بھی یہی ہو تا ہے کہ عوام میں پہنچ کر اپنی رائے کی منظوری اور اپنے کارکنان سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے جستجو کی جائے، مولانا فضل الرحمن کی ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے کی جا نے والی کاوشیں قابل دید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مر کزی صدر میاں نواز شر یف بھی پاکستان کو مثالی روشن پاکستان بنانے کے لیے شب روز مصروف ہیں، وزیر اعظم شہباز شر یف بھی وطن کو مسائل سے نکلنے کی جو کو شش کر رہے ہیں وہ بھی قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تر قی کی جانب گامزن ہے، جبکہ جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مفتی مدینہ مسجد حفیظ الرحمن نے کہا کہ باہمی رواداری ہی اسلام کی پہچان ہے۔