زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے، بیرسٹر سیف

95

پشاور(آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گھر کی عورتوں کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے، وفاقی و پنجاب حکومت آئین، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے لیے اغواء کیا گیا، ظلم اور ریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وتیرہ ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ آئین میں ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئینی ترمیم کے خلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کریں گے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔