ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائی ،4 ملزمان گرفتار

95

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ کے مختلف تھانوں کی پولیس کی کامیاب کارروائیاں عوام کی جانب سے خراج تحسین ۔ منشیات فروش ملزمان، 2 گٹکا مٹیریل سپلائر سمیت 4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ 150 کلو گٹکا مٹیریل، 300 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 آلٹو کار، 1005 گرام چرس اور 20 بیگز دیسی شراب برآمد۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پرایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پوری روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر (دہابیجی، ساکرو اور جھرک پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 2 گٹکا مٹیریل سپلائر / فروش ملزمان سمت اللہ پٹھان کو 150 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 آلٹو کار، طارق شاہ پٹھان کو 100 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 منشیات فروش ملزمان چلخیر محمد عرف دادا عارفانی کو 1005 گرام چرس اور سکندر عرف سکو ببر کو 20 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ایکٹ، نارکوٹکس ایکٹ اور منشیات آڑڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔