میرپورخاص،سانحہ کارساز کے شہدا کیلیے ریلی کا انعقاد

65

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پارٹی آفس سے پریس کلب تک ضلعی نائب صدر اسحاق ناریجو، جنرل سیکرٹری و وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر جنید بلند، شاہنواز مغل، امیر جان مری کی قیادت میں پارٹی آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ حیدرآباد بائی پاس پر سانحہ کار ساز کے شہدا کی برسی پر شہدا کا خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے بڑے جلسے کا اہتمام کیا جائے گا جس سے بلاول زرداری شرکت کریں گے جلسے میں میرپورخاص میں پیپلزپارٹی ڈویژن اور ضلعی عہدیداران، ایم پی ایز، سمیت منتخب بلدیاتی نمائندے، مختلف ونگ کے عہدیداران اور کارکنان قافلے آج روانہ ہونگے نائب صدر اسحاق ناریجو، ضلعی جنرل سیکرٹری و مشیر وزیر اعلیٰ سندھ جیند بلند اور دیگر کی قیادت میں قافلے روانہ ہونگے جبکہ ضلع بھر کی تمام تعلقوں سے مرد و خواتین عہدیداران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں حیدرآباد جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔