ٹنڈوالٰہیار، پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

47

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیارابریز علی عباسی کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، کچی شراب، گٹکا، مین پوری کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ 6 مہینے میں ڈسٹرکٹ پولیس ٹنڈوالٰہیارکی کارگردگی رپورٹ کے مطابق دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر روپوش و اشتہاری ملزمان سمیت 842 ملزمان کو گرفتار کر کے 514 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 54 کلو چرس 9427 کلو خام مال333850 انڈین سفینا گٹکا 6943 لیٹر دیسی شراب 571 گرام آئس/ہیروئن 39385 مین پوری 12380 ماوا گٹکا 39موٹر سائیکل 2 ، 4 ویل36 غیر قانونی اسلحہ برآمد کیے گئے ۔