پشاور(آئی این پی )پشاور سٹی تحصیل میں ڈینگی کیسوں میں آئے روز اضافہ خطرے کی گھنٹی بجتی ہے تو دوسری طرف ڈینگی تدارک کیلیے اقدامات محض کاغذی کارروائی تک ہی محدود نظر آرہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ انتظامیہ کی طرف سے روزانہ درجن کے حساب سے ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز میں فوگ اسپرے مکمل کرنا کسی لطیفے سے کم نہیں کیونکہ اگر اچھے طریقہ سے مکمل ایمانداری سے اسپرے کرایا جائے تو بمشکل ایک دن میں ایک ٹیم ایک سے دو ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز کرسکے گی مگر یہاں روزانہ درجن کے حساب سے 10 سے 12 ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز ایک ٹیم کے ذریعے کرانے کے دعوے سے سمجھ سے بالاتر ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ پشاور میں روز بروز ڈینگی کسیز میں اضافہ ہورہا ہے۔