قاضی احمد،نوجوان بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثاکی پریس کانفرنس

91

قاضی احمد( نمائندہ جسارت )قاضی احمد کے قریبی گاؤں لاکھاٹ کی رہائشی ضعیف مسمات ہوا جتوئی مسمات عزت جتوئی نے اپنے نوجوان اعجاز علی جتوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور لاکھاٹ تھانے کے سابقہ ایس ایچ او اور منشی کی زیادتیوں اور زرعی زمین پر قبضہ کیخلاف پریس کلب قاضی احمد پر احتجاج اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تقریباً 20 ماہ قبل ہمارے نوجوان اعجاز جتوئی کو لاکھاٹ روڈ پر قتل کیاگیا تھا جسکے قاتل آج تک گرفتار نہ ہوسکے ہیں برادری کے بااثر افراد یوسف محرم آصف علی گل جتوئی ایس ایچ او داؤد رند اور منشی وہاں جاگیرانی ملی بھگت کرکے روز ہمارے نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے ہمیں ذہنی ٹارچ کررہے ہیں۔ انہوں نے ہماری برادری کے معزز اور کاروباری شخص غلام نبی جتوئی ان کے بیٹے اور بھائی پر بھی جھوٹا کیس داخل کراکے گرفتار کرکے انہیں تنگ اور بلیک میل کیا جارہاہے جس کا کاروبار ٹھپ کرکے رکھ دیا آرامشین سے لکڑیاں چوری کردیں گئیں کچھ عرصہ قبل ان کے نوجوان وزیر جتوئی کو بھی گاجی شاہ کے میلے میں قتل کرادیاگیاتھا جس کا الزام ہم پر لگایا گیا اور ہمارے گھروں پر بلاوجہ فائرنگ کراکے ہمیں حراساں کیاجارہا ہے ہماری زرعی زمینوں پر لاڑکانہ سے آئے ہوئے برادری کے کرمنل افراد قبضہ کررہے ہیں اور ہمیں لکڑی تک اٹھانے نہیں دیتے ہماری ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اور ایس ایچ او لاکھاٹ اور متعلقہ بالاافسران سے اپیل ہے کہ ہمارے نوجوان اعجاز جتوئی کے قاتلوں گرفتار کرکے ہمارے نوجوانوں پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرکے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیاجائے اور کرمنل افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔