قنبرعلی خان ، بیگم نصرت بھٹو وومن لائبریری کے نئے ہال کاافتتاح

61

قنبرعلی خان (جسارت نیوز) بیگم نصرت بھٹو وومن لائبریری کے نئے ہال کا افتتاح میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر، ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنا اور چیئرمین ہیومن رائٹس نے کیا۔میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے تعاون سے جناح باغ میں قائم کی گئی بیگم نصرت بھٹو ملٹی پرپز وومن لائبریری میں زیر تعلیم طالبات کی سہولت کے لیے لاڑکانہ کے میئر نے دیکھ بھال کے ساتھ کتابیں، سولر سسٹم، بجلی، پانی اور فرنیچر فراہم کیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری، ادی فریال تالپور اور ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو کی ہدایات پر لاڑکانہ شہر کے طلبہ کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے لائبریری کو وسیع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل پیپلز پارٹی کے منشور کے تحت لڑکیوں کی تعلیم کو سپورٹ کرنے کی کڑی ہے۔ میئر لاڑکانہ نے کہا کہ لائبریری کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور مقابلے کے امتحان کے مطالعے کے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ ہم لائبریری کے اوقات کار بڑھانے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ طلبہ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔