پائیدار ترقی کیلیے غربت کا خاتمہ اور سیاسی استحکام ضروری ہے‘ احسن اقبال

30

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا پائیدار ترقی کے لئے غربت کا خاتمہ اور سیاسی استحکام ضروری ہے ۔ ٹیکس وصولی میں اضافے سے حکومت زیادہ فلاحی منصوبے بنا سکتی ہے ۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملکی ترقی کے لئے مل کر اہم اقدامات کرنا ضروری ہیں ۔