ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانیوالے راشد نسیم نے چایئنیز مارشل آرٹس ماسٹر کا نن چکو کیٹیگری کا ریکارڈ توڑ دیا

54

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے چایئنیز مارشل آرٹس ماسٹر کا نن چکو کیٹیگری کا ریکارڈ توڑ دیا ۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نے نن چکو مقابلوں میں 5ویں مرتبہ شکست دی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔چین کے ماسٹر شی ڈیشانگ نے ایک منٹ میں نن چکو سے 74 غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، راشد نسیم نے یہ ریکارڈ نن چکو کی مدد سے ایک منٹ 80 غبارے پھاڑ کر توڑ دیا۔راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی موصول ہوگیا۔ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے ورلڈ ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیئے ۔